.

شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں ڈوب کر 7 یمنی بچیاں ہلاک ہو گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی مشرقی گورنری ابین میں المحفد ڈاریکٹوریٹ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں 7 یمنی بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ المحفد گورنری میں سات بچیاں سیلابی ریلے میں ڈوب گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی بچیوں کی عمریں سات اور آٹھ سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت صباح محسن علی فكاهة، قبلہ مهدي سعيد عمر، انتظار مهدي سعيد عمر، لميس الخضر ناصر عمر، شموخ صالح ناصر عمر، علياء علي صالح عمر اور آمنة جمال حيدرة منصور کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پانی میں ڈوبنے والی بچیوں میں سے چھ کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں جب کہ ساتویں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی تمام بچیاں آل جاشح قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔