تونس میں صدر قیس سعید نے فوجی جج منیر عبدالنبی کو عسکری عدلیہ کے ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر قیس اس بات کو دہرا چکے ہیں کہ ملک میں ہر صورت قانون کی بالا دستی اور اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
منیر عبدالنبی فوجی جج توفیق العیونی کی جگہ منصب سنبھا لیں گے۔ صدر قیس نے 27 جولائی کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے العیونی کو سبک دوش کر دیا تھا۔
جمعے کے روز جاری فیصلوں میں تیل، ٹرانسپورٹ، سمندر اور تجارت سے متعلق سیکٹروں کے اہم ذمے داران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ اقدام مذکورہ سیکٹروں میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل صدر قیس سعید متعدد سرکاری عہدے داران کو ان کے منصبوں سے فارغ کر چکے ہیں۔
صدر نے گذشتہ ماہ 25 جولائی کو ایک ماہ کے لیے پارلیمنٹ کی کارروائی معطل کر دی تھی۔ انہوں نے وزیر اعظم ہشام المشیشی کو برطرف کر کے خود ایگزیکٹو اتھارٹی کو سنبھال لیا۔
صدر قیس نے وزیر دفاع ابراہیم البرتاجی اور خاتون وزیر انصاف حسناء بن سلیمان کو بھی سبک دوش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
-
متحدہ عرب امارات کی طرف سے تونس کو 47 ٹن میڈیکل سپلائز کی فراہمی
متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھیجے گئے دو امدادی طیارے بدھ کو تونس پہنچ گئے جن پر 47 ٹن وزنی میڈیکل سپلائز بشمول متعدد ریسپیریٹرز اور آکسیجن سلنڈرز ... بين الاقوامى -
تونسی قیادت کی موجودہ بحران سے نکلنے کی صلاحیت پر یقین ہے: سعودی عرب
منگل کو سعودی عرب کی کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت ہر اس فیصلے اور اقدام کی حمایت کرے گی جو تونس کی سلامتی اور استحکام کا ذریعہ ثابت ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کا تونس کے استحکام میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تونس کے صدر قیس سعید سے جمعہ کے روز ملاقات کی ہے۔تفصیل کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، ... بين الاقوامى