.

ایران کی آبنائے ہرمز کے نزدیک امریکی فوج کے ڈرون پر انتباہی فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہُرمز کے نزدیک امریکی فوج کے ڈرون جنرل ایٹمکس ایم کیو-9 ریپرپر انتباہی فائرنگ کی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے جمعرات کو اس واقعہ کی اطلاع دی ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

امریکی ڈرون کی جانب فائر کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور مغرب کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے اورطرفین میں ابھی تک اس سمجھوتے کی بحالی سے ویانا میں مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوسکے ہیں۔

گذشتہ دوڈھائی برسوں کے دوران میں آبنائے ہُرمز اور بحیرہ عرب میں متعدد تجارتی اور تیل بردار غیرملکی جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں۔امریکا نے ایران پران حملوں میں ملوّث ہونے کے الزامات عاید کیے ہیں۔