.

برطانوی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز برطانوی پولیس کے فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

جمعرات کو برطانوی پولیس نے اعلان کیا کہ پلائی ماؤتھ میں فائرنگ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا۔ مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ساحلی شہر کے متعدد باشندے زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر سکیورٹی ٹیمیں اور ایمبولینسیں بھی دیکھی گئیں۔

پولیس نے جرم کی نوعیت کو واضح کرنے کے لیے پہل کی اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کا اعلان کیے بغیر دہشت گردی سے اس کے تعلق سے انکار کیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپ میں اموات کی تعداد پانچ بتائی جا رہی تھی۔ برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کے منتظر ہیں حملے میں ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کتنی ہے۔

پلائی ماؤتھ کے رُکن پارلیمنٹ جانی مرسر نے ٹوئٹر پرتصدیق کی کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پلائی ماؤتھ برطانیہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں پربرطانیہ کا ایک بڑا بحری اڈا ہے۔ یہ دارالحکومت لندن سے تقریبا 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔