شہزادہ خالد الفیصل خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں غسل کعبہ کا فریضہ انجام دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غسل کعبہ کی منظوری دیدی ہے۔ مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل شاہ سلمان کی نیابت میں کل بروز پیر 15 محرم خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس مناسبت سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے‘۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے کے عمل میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔ حرمین انتظامیہ کی نگرانی میں یہ رسم انتہائی احترام سے ادا کی جائے گی جس میں شرکا کے تحفظ کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔

Advertisement

غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیاء

یاد رہے مقدس کعبہ کے غسل کے لئے استعمال ہونے والے تمام اوزار تانبہ سے بنائے گئے ہیں اور اس کو اس خاص مقصد کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اوزار متعدد آلات پر مشتمل ہیں جس میں چار گیلن کا پیالہ ہے اور اس کی گنجاش 10لیٹر کی ہے، جس میں غسل کعبہ کے لئے ایک مرکب شامل کیا جاتا ہے۔ اس مرکب کی تیاری کے لئے عمدہ تیل‘ گلب کا عطر‘ گلاب کے عرق کو زم زم کے پانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

طائف گلاب اور امبر کو بھی اس میں شامل کیا جاتا ہے۔ کعبہ شریف کے اندرونی صفائی کے لئے چار بھوسے والی چاندی کے ہینڈل کے جھاڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کعبہ شریف کی اونچی دیواروں کی اندر اور باہر سے صفائی کے لئے چاندی کے ہینڈل مابس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کعبہ کے فرش کی صفائی کے لئے لکڑی کے ہینڈل والے چار کپڑوں کے تکڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں