کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پیر کے روز اُس وقت مشکل میں پھنس گئے جب وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں اونٹاریو صوبے کا دورہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر کرونا وائرس سے متعلق پابندیوں اور ویکسین کے حوالے سے اقدامات کے مخالف افراد نے ٹروڈو پر کنکریاں اُچھا لیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹروڈو کے اپنی 'مہم بس' میں سوار ہوتے وقت اُن پر متعدد چھوٹی اشیاء پھینکی گئیں جن میں چھوٹے پتھر بھی شامل تھے۔
Canadians protesting Prime Minister Justin Trudeau in London, Ontario during an election stop.
— Marie Oakes (@TheMarieOakes) September 7, 2021
A piece of what Trudeau called ‘gravel’ is seen thrown. pic.twitter.com/Cwh3aCoOGk
ٹروڈو پر پتھراؤ کرنے والے افراد کرونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن کی پالیسی پر احتجاج کر رہے تھے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹروڈو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی سی کنکریاں تھیں اور یہ کوئی سنگین بات نہیں۔
Here's the video of stones being thrown towards the Prime Minister while he was leaving his campaign stop in London, Ontario this evening pic.twitter.com/MNOVHIKMiY
— Sarah Sears (@iamSas) September 6, 2021
یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کو اپنی انتخابی مہم میں کئی مرتبہ بپھرے ہوئے مظاہرین اور ویکسین پالیسی کے مخالفین کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹروڈو نے گذشتہ ماہ اگست کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 20 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ آخری عام انتخابات کے اجرا کو دو سال سے بھی کم عرصہ گزرا ہے۔