کوسوو: قیدی کے پیٹ سے موبائل نکالنے کا آپریشن کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کوسوو کے ایک سرجن نے ملک کی جیل میں مقید ایک قیدی کے پیٹ سے چار دن پہلے نگلا جانے والے فون کامیابی سے نکال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 33 سالہ قیدی کومعدے کے امراض کے ہسپتال میں درد کی شکایت پر داخل کر وایا گیا تھا۔

Advertisement

تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے ایک چھوٹا فون جیل حکام سے چھپانے کے لئے نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا ہے۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے ابلاغی اداروں کو بتایا کہ ہم نے اینڈوسکوپی کے ذریعے سے اس کے معدے میں تین حصوں میں پڑے ہوئے فون کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔

مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں