یمن اور حوثی

یمنی فوج نے حوثیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کو یمنی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے فضائی دفاع نے مآرب اور صعدہ میں حوثی باغی ملیشیا کے دوبمبار ڈرون مار گرائے ہیں۔

یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ فوج کےمحکمہ دفاع نے مآرب کے مغرب میں الکسارا محاذ پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بمبار ڈرون کو مار گرایا ہے۔

Advertisement

یمنی فوج کے دستوں نے حوثی باغیوں کے صعدہ گورنری کے علاقے آل ثابت میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔ یہ علاقہ حوثیوں کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

قومی فوج میں فالکنز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد القطریفی نے کہا کہ جاسوسی یونٹس نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والے ڈرون کے داخل ہونے کی نشاندہی جس کے بعد سے مار گریا گیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ڈرون کے پرزے جمع کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایرانی ساختہ ہے۔

حوثی باغیوں کی طرف سے مآرب شہرمیں بے گھرافراد ، شہریوں اور شہری آبادی پر حملوں کے لیے آئے روز بمبار ڈرون طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں