افغانستان وطالبان

افغان پاسپورٹ آفس نے شہریوں کو نئے پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دیا

طالبان حکام کے مطابق ایک دن میں پانچ سے چھ ہزار پاسپورٹ جاری کرنے کی صلاحیت ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغان پاسپورٹ آفس کے حکام کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کی حکومت منگل کے روزسے افغان شہریوں کو دوبارہ پاسپورٹس فراہم کرنا شروع کر دے گی۔

پاسپورٹ آفس کے عبوری سربراہ عالم گل حقانی نے کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ انتظامیہ ایک دن میں پانچ سے چھ ہزار پاسپورٹ جاری کرے گی اور خواتین کے پاسپورٹ بنانے کے لئے خواتین عملہ بھرتی کیا جائے گا۔

Advertisement

وزارت داخلہ کے پاسپورٹ ڈویژن کے مطابق تقریبا 25000 افراد کی درخواستوں پر پاسپورٹ تیار کر دئیے گئے ہیں جنہیں جلد فراہم کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں