مالی میں دہشت گردوں کے حملے میں 16 فوجی ہلاک10 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں دہشت گردوں نے بدھ کے روز سیکیورٹی فورسز پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں16یکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مالی کی فوج کی طرف سے پہلے جاری ایک بیان میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم وسطی مالی میں ایک طبی عہدیدار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 16 بتائی ہے جب کہ دس سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وسطی مالی شہر بانکاس کے میئر مولائی گویندی نے خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 16فوجی اہلکار مارے گئے۔ ایک دوسرے مقامی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی ہے۔

قبل ازیں منگل کے روز عالمی سلامتی کونسل نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کی تھی۔

گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں