.
افغانستان وطالبان

افغانستان : صوبوں کے حکام اور پولیس قیادت میں 44 طالبان ارکان کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان میں طالبان تحریک نے اتوار کے روز اپنے 44 ارکان کو مرکزی منصبوں پر فائز کر دیا۔ ان میں صوبوں کے حکام اور پولیس کمان شامل ہے۔

ستمبر میں حکومت کی تشکیل کے بعد یہ طالبان کی جانب سے وسیع دائرہ کار میں تقرر کا پہلا دور ہے۔ اسی طرح تحریک نے اپنے ارکان کی نئی ذمے داریوں کی فہرست کا بھی اعلان کیا ہے۔ قاری پاریال قندھار صوبے کے حاکم ہوں گے جب کہ والی جان حمزہ شہر قندھار شہر کی پولیس کے سربراہ ہوں گے۔

طالبان نے رواں سال 15 اگست کو کابل میں اقتدار پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ تاہم برسوں کی جنگ کے بعد ملک میں امن و امان کی بالا دستی قائم کرنے میں طالبان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر داعش تنظیم نے ملک کے مختلف حصوں میں حملوں کا سلسلہ برپا کر رکھا ہے جب کہ ملک کی معیشت کی کشتی ڈانواڈول ہو رہی ہے۔