متحدہ عرب امارات کے میجرجنرل احمد ناصرالرئیسی بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
Mr Ahmed Nasser AL RAISI of the United Arab Emirates has been elected to the post of President (4-yr term). pic.twitter.com/pJVGfJ4iqi
— INTERPOL (@INTERPOL_HQ) November 25, 2021
جمعرات کو ترکی میں منعقدہ ایک اجلاس میں انٹرپول کے رکن 140 ممالک کے نمایندوں نےمیجرجنرل احمد ناصر الرئیسی کو ایجنسی کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔
وہ اس وقت متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ میں انسپکٹرجنرل کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ فرانس کے شہر لیون میں قائم ایجنسی کے صدر دفاتر میں اپنی چار سالہ مدت پوری کریں گے۔
وہ مشرق اوسط کے خطے سے پہلے امیدوارہیں جو بین الاقوامی جرائم سے نبردآزماعالمی ایجنسی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔انٹرپول کا قیام 1920 کی دہائی میں عمل میں لایا گیا تھا۔اس کے ذریعے رکن ممالک سے مجرموں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے اور پھر انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکتا ہے۔