آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی شریک موجد کا کہنا ہے کہ آئندہ وبائیں کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہو سکتی ہیں اس لئے کرونا سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
رچرڈ ڈمبلبی لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ "یہ کوئی پہلا یا آخری موقع نہیں جس میں کسی وائرس کے سبب ہماری زندگیاں یا معاشی صورتحال متاثر ہوئی ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ اگلی وباء سے اس سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔ وہ اس سے بھی زیادہ مہلک یا متعدی ہو سکتی ہے۔"
سارہ کے مطابق "ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کہ ہم کرونا کے کٹھن حالات میں سے نکلیں تو ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارے پاس کسی آئندہ وبا سے احتیا ط کی تدابیر اپنانے کے لئے معاشی وسائل نہیں ہیں۔"
ویکسین کی موجد کا کہنا تھا کہ "ہم نے اس وباء کے مقابلے میں جتنی معلومات اور تجربات حاصل کئے ہیں انہیں ضائع ہونے سے بچایا جائے۔"
-
متحدہ عرب امارات میں اومیکرون کرونا سے متاثرہ پہلے کیس کی تصدیق
متحدہ عرب امارات میں صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن کی وزارت نے افریقی ملک سے آنے والی ...
مشرق وسطی -
امریکا: کرونا وائرس کے علاج کے لئے نئی گولی کی منظوری کی سفارش
امریکی محکمہ صحت کے ایک پینل نے مرک فارماسوٹیکل کمپنی کی کرونا وائرس کے علاج کے ...
بين الاقوامى -
جاپان نے کرونا کی نئی قسم کے سبب تمام غیر ملکیوں کا داخلہ بند کر دیا
جاپانی حکومت نے کرونا وائرس کی نئی قسم 'اومیکرون' کے پھیلائو کے خطرات کے سبب اپنی ...
بين الاقوامى