اسرائیل میں حکومت کنڈرگارٹن اورایلیمنٹری اسکولوں میں زیرتعلیم کم عمر بچّوں کوگھروں میں کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کے لیے مفت کٹس جاری کرے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اتوارکے روزایک بیان کہا ہے کہ ان کی حکومت اینٹی جن کٹس کے تجارتی اخراجات بھی کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے پی سی آر اور ادارہ جاتی اینٹی جن ٹیسٹنگ کو صرف کرونا وائرس کے زیادہ خطرے سے دوچارافراد کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے بجائے کم خطرے سے دوچار افراد کو گھر میں اپنی جانچ کرنی چاہیے۔