انگریزی اخبار "گلوبل ٹائمز" کے مطابق ہفتے کے روز چین کے علاقے مینیوان میں آنے والے زلزلے کے سبب دیوار چین کا چھوٹا سا حصہ گر گیا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شمال مغرب میں شنگھائی صوبے میں دیوار چین کے گرنے والے حصے کا حجم تقریبا 2 میٹر ہے۔ زلزلے کا مرکز اس مقام سے 114 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔
زلزللے کی پیمائش سے متعلق چینی مرکز (CENC) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 تھی۔
ذرائع کے مطابق حکام نے جائے وقوع کے گرد علاقے کو بند کر دیا اور دیوار کی مرمت کا کام جاری ہے۔