اردن کی فوج کی شامی سرحد پر کارروائیوں میں 27 اسمگلر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن میں مسلح افواج نے آج جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ شام کے ساتھ سرحد پر دراندازی اور اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اس دوران میں 27 اسمگلر مارے گئے۔

اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے آج جمعرات کو علی الصبح بیک وقت کئی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں سرحد پر دراندازی اور نشہ آور مواد کی ایک بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ یہ منشیات شام سے اردن کی اراضی میں لائی جا رہی تھی۔

اردن کی مسلح افواج کی عام کمان کے ایک عسکری ذمے دار نے بیان میں بتایا کہ اسمگلروں اور ان کے ہمراہ دیگر مسلح گروپوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ میں 27 افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد اسمگلر زخمی ہو کر شام کی اراضی کی جانب فرار ہو گئے۔

اردنی ذمے دار نے باور کرایا کہ سرحد کے راستے دراندازی یا اسمگلنگ کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کسی کو بھی ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں