میلنڈا کا "گیٹس فاؤنڈیشن" کو اپنی دولت عطیہ کرنے کے فیصلے پر یُوٹرن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مائیکروسوفٹ کے بانی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی مطلقہ میلنڈا فرینش نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی ادارے "گیٹس فاؤنڈیشن" کو دینے کے حوالے سے اپنے سابقہ اعلان پر عمل نہیں کریں گی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق میلنڈا اب مذکورہ رقم اپنے سابق شوہر کے ساتھ قائم کیے گئے ادارے کے بجائے دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کریں گی۔

اخبار نے باخبر شخصیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ 57 سالہ کمپیوٹر ماہر میلنڈا نے اپنا سابقہ موقف 2021ء کے اواخر میں تبدیل کیا۔

یہ فیصلہ گذشتہ برس میلنڈا اور مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان طلاق ہو جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ نے 2010ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصلہ "بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن" کو عطیہ کر دیں گے۔ یہ ادارہ سال 2000ء میں قائم ہوا تھا۔ اس نے غربت ، بیماری اور عدم مساوات کے انسداد پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ابتدائی دو دہائیوں میں 55 ارب ڈالر خرچ کیے۔

واضح رہے کہ اس خبر پر بل گیٹس ، میلنڈا فرنش یا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں