شہزادہ چارلز بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ برطانیہ ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلز بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلز کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلز اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کے اعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں