دریائوں میں پلاسٹک پھینکنا مجرمانہ فعل ہے: پوپ فرانسس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دریائوں میں پلاسٹک پھینکنا جرم ہے اور اگر آنے والی نسلوں کے لئے اس دنیا کو محفوظ رکھنا ہے تو پلاسٹک کو پھینکنے کی بجائے صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کی عادت اپنانا ہوگی۔

ویٹیکن کے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران پوپ فرانسس نے اپنی دور پاپائیت کے دوران اٹھائے جانے والے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں اسلحے کی بے جا خرید وفروخت پر تنقید، تارکین وطن کے حقوق کا دفاع اور چرچ کے قدامت پسندوں کے سخت نظریات پر تنقید شامل ہے۔

پوپ فرانسس نے ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ان کے پاس اطالوی مچھیرے آئے اور انہوں نے بتایا کہ ایڈریاٹک سمندر میں ٹنوں کے حساب سے پلاسٹک موجود ہے۔اس کے کچھ عرصے کے بعد مچھیروں نے بتایا کہ اب پہلے سے دوگنا پلاسٹک سمندر میں پایا جاتا ہے۔

پوپ کا کہنا تھا کہ پانی کے ذرائع میں پلاسٹک پھینکنا جرم ہے جس کے سبب حیاتیاتی تنوع کو نقصان پہنچتا ہے اور تمام جانداروں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں