سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد : تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں اختتام ہفتہ پر صحرائی پولو ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے۔

ایک خاتون گھڑسوار العلاء میں منعقدہ پولو ٹورنامنٹ سے قبل اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
ایک خاتون گھڑسوار العلاء میں منعقدہ پولو ٹورنامنٹ سے قبل اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

لگژری واچ برانڈ رچرڈ ملی کی سرپرستی میں یہ ٹورنامنٹ شاہی کمیشن برائے العلاء کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ہے اور یہ نوتشکیل شدہ سعودی پولو فیڈریشن کے تحت کامیابی سے منعقد ہونے والا پہلا ٹورنامنٹ ہے۔

فرانسیسی کاروباری شخصیت اور پولو کے کھلاڑی ژاں فرانکوڈیکوکس العلاء میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔
فرانسیسی کاروباری شخصیت اور پولو کے کھلاڑی ژاں فرانکوڈیکوکس العلاء میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔

اس میں ارجنٹائن کی معروف ٹیم لا ڈولفینا کے کھلاڑیوں سمیت چارٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے ہیں اور کھلاڑیوں نے جمعہ اور ہفتہ کو العلاء کی خوبصورت چٹانوں کے پس منظر میں پولو کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

العلاء میں ٹورنامنٹ کے دوران میں تماشائی پولو کے کھلاڑیوں کودیکھ رہے ہیں۔
العلاء میں ٹورنامنٹ کے دوران میں تماشائی پولو کے کھلاڑیوں کودیکھ رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد پولو کے کھیل اور عرب کے گھڑ سواری کے ورثے کے درمیان تاریخی روابط کو اجاگر کرنا تھا۔

 العلاء ڈیزرٹ پولو 2022 چیمپئن شپ کی جانب سے فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں پولوٹورنامنٹ کے دوران میں سعودی گھڑسوارکو پولو کھلاڑیوں کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
العلاء ڈیزرٹ پولو 2022 چیمپئن شپ کی جانب سے فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں پولوٹورنامنٹ کے دوران میں سعودی گھڑسوارکو پولو کھلاڑیوں کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سعودی پولو ٹیم کے ارکان 11 فروری 2022 کو العلاء میں اپنی فاتح ٹرافی کے ساتھ جشن منارہے ہیں۔
سعودی پولو ٹیم کے ارکان 11 فروری 2022 کو العلاء میں اپنی فاتح ٹرافی کے ساتھ جشن منارہے ہیں۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں