ابوظبی کمپنی برائے آن شورآئل آپریشنز (اے ڈی این او سی آن شور) نے’باب‘آئل فیلڈ سے خام تیل نکالنے کے اپنے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے 22 کروڑ70 لاکھ ڈالرمالیت کا ٹھیکا دیا ہے۔
اسکائی نیوزعربیہ ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ٹویٹر پربتایا ہے کہ اس سمجھوتے کا مقصد ابوظبی، متحدہ عرب امارات کے شمال مغرب میں واقع آئل فیلڈ سے پیداوارمیں اضافہ کرنا بھی ہے۔