اتوار کی رات یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے خارکیف شہر کے چوگوو نامی قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یوکرین کے میدان جنگ میں گذشتہ چند گھنٹوں میں تیزی سے پیشرفت دیکھنے میں آئی، خاص طور پر روسی افواج نے کیف پر حملہ کرنے کے لیے وسائل اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف کے مطابق بیلا روس کی طرف سے بھی چرنوبل کے راستے روسی فورسز کو رسد پہنچائی گی ہے۔
یوکرین کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ شدید روسی بمباری نے ملک کے وسطی، شمالی اور جنوبی شہروں کو نشانہ بنایا۔
#أوكرانيا.. فيديو لحظة استهداف برج التلفزيون في #خاركيف
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) March 6, 2022
#العربية pic.twitter.com/dl1GHf9c4q
اتوار کی رات یوکرین نے اطلاع دی کہ مشرقی یوکرین کے خارکیف میں ایک ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات بند ہو گئیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں مذکورہ ٹاور پر روسی بمباری کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
روسی بمباری میں علاقائی استغاثہ کے دفتر اور شہر میں آذربائیجانی سفارت خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں واقع شہر ایربن میں روسی اور یوکرین کی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد روس کی گولہ باری روک دی گئی۔
عمدة لفيف: الرئيس #بوتين يريد السيطرة على #أوكرانيا من خلال لفيف#العربية pic.twitter.com/N2oiQjWj7f
— العربية (@AlArabiya) March 7, 2022
مغربی یوکرین میں لیویو کے میئر نے بھی خبردار کیا کہ روسی صدر ان کے ملک جو کہ یورپ کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتا ہے لیویو شہر میں حکومتی اداروں اور سفارتی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا رہا ہے اور وہ شہرکا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری جنرل اولیکسی داینیلوف نے کہا کہ روس یوکرین کے شہر دنیپرو کا محاصرہ کرنے کے لیے اپنی فوجی قوتوں کو متحرک کر رہا ہے۔
دانیولوف نے واضح کیا کہ روس یوکرین کو بحیرہ اسود سے الگ تھلگ کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین پر یوکرین کے شہروں میں پہلے سے سوچے سمجھے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا۔