امریکی ذمے داران کے مطابق وزارت دفاع پینٹاگان نے نئے ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم کا سہارا لیا ہے۔
ان ہتھیاروں میں ڈرون طیاروں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والا دفاعی نظام شامل ہے۔ یہ نظام یوکرین کے حوالے کیا جائے گا تا کہ وہ روسی حملے کا مقابلہ کر سکے۔ مذکورہ خصوصی ٹیم موجودہ ہتھیار یورپ میں امریکا کے حلیفوں کو منتقل کرنے کے لیے کام کرے گی تا کہ انہیں یوکرین کے دارالحکومت پہنچایا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں خصوصی ٹیم نے یورپ میں حلیفوں کی ہتھیاروں کی طلب کو ترجیح دینے کے لیے کام تیز کر دیا۔
روئٹرز کے مطابق پینٹاگان نے کچھ عرصہ قبل دفاعی صنعت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈرون طیاروں کو معطل کرنے یا مار گرانے کے واسطے استعمال ہونے والا نظام فراہم کرے۔ یہ نظام اور آلات 120 روز کے اندر حوالے کیے جانے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
-
زيلنسكی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ
یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے روسی ماؤں بالخصوص روسی فوجیوں کی ماؤں پر زور ...
بين الاقوامى -
جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی، روس شامی اجرتی جنگجو تعینات کر رہا ہے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کی فوج کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
پوتین نے مشرق وسطی سے عسکریت پسندوں کو یوکرین بھیجنے کی اجازت دی
جمعہ کے روز روسی صدر ولادی میر پوتین نے یوکرین میں اپنے ملک کی قیادت میں فوجی ...
بين الاقوامى