یمنی ذرائع کے مطابق عدن میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں یمنی فوج کے ایک سینئر عہدیدار جاں بحق ہوگئے۔
یمن کے ایک مقامی ٹی وی کے مطابق یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں ایک فوجی افسر کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں افسر سمیت چار افراد جان گنوا بیٹھے ۔
وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئیر جنرل ثابت جواس دہشت گرد عناصر کے بزدلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت نے اس حملے کی مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جواس کسی ذاتی دورے کے بعد دفتر واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو شہر کے مضافات میں نشانہ بنایا گیا۔
اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
جنرل جواس نے سنہ 2014 کے دوران یمنی حکومت کے خلاف ایران نواز حوثی باغیوں کی کارروائی سے قبل ہی صعدہ شہر میں ان کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ بریگیڈئیر جنرل جواس نے 2015 میں حوثیوں کو لحج کے علاقے سے نکالنے کے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا تھا۔
یمن کی وزارت دفاع نے بریگیڈئیر جنرل ثابت جواس کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
-
سیکریٹری جنرل او آئی سی کا یمن بحران، فلسطین اور مسئلہ کشمیر پراظہارِ تشویش
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے 48ویں وزارتی کونسل کے ...
بين الاقوامى -
تہران یمن میں حل کے آڑے آ رہا ہے : جنرل میکنزی
امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے باور کرایا ہے کہ ایران یمن میں ...
بين الاقوامى -
یمن کی صورت حال دل چیر دینے والی ہے : انجلینا جولی
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی خاتون نمائندہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ...
بين الاقوامى