یونان میں حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ اُن دو ترک باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کا انجن والا گلائیڈر طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں جزیرہ ایویا کے قریب گر گیا تھا۔ دونوں افراد کو یونان میں غیر قانونی صورت میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کی عمریں 32 اور 33 سال ہیں۔
یونان کی سمندری امور کی وزارت کے بیان کے مطابق طیارے میں ایندھن ختم ہو گیا تھا جس کے بعد وہ گر گیا۔
جزیرہ ایویا میں مچھیروں نے مقامی حکام کو اطلاع دی تھی کہ انہوں نے سمندر میں ایک گلائیڈر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا ہے۔
وزارت کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ گلائیڈر طیارہ ترکی میں سمیرنا سے اڑا تھا اور اسے ایتھنز پہنچنا تھا۔ تاہم وہ ایندھن ختم ہونے کے سبب کیرسٹوس شہر کے قریب گر گیا۔
-
ترکی کےسیکیورٹی وفد کا عن قریب دورہ مصر، اخوان کے تنازع پر بات کا امکان
نجی ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلوں کو بتایا کہ ترکی کا ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی ...
بين الاقوامى -
یوکرین،روس مذاکراتِ کا اگلا دور ترکی میں ہوگا: یوکرینی مذاکرات کار
یوکرین کے مذاکراتِ کارڈیوڈ ارخمیا نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے کہ ان کے ...
بين الاقوامى -
ترکی میں گذشتہ صدی کے یہودیوں کے متعلق ڈرامہ سیریل کے پیچھے سیاسی ہدف ہے؟
رواں ماہ کے اوائل میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے انقرہ کا دورہ کیا۔ بظاہر ایسا ...
مشرق وسطی