نجی ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلوں کو بتایا کہ ترکی کا ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد آنے والے ہفتوں میں مصر کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کا کہا ہے کہ ترکی کے وفد کے دورے کے لیے کئی تصفیہ طلب امور پر مشاورت کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ترکی کا وفد مصری حکام کے ساتھ سیکیورٹی تعاون، معلومات کے تبادلے اور اخوان المسلمون کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔
قاہرہ میں ترک وفد کی بات چیت میں لیبیا سے غیر ملکی عناصر کے بتدریج انخلاء کے ساتھ ساتھ لیبیا کی صورتحال کو متاثر کرنے والے دیگر امور پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ترک انٹیلی جنس مصر کے ساتھ لیبیا کے معاملے اور خطے کی مختلف دہشت گرد تنظیموں سمیت مختلف دیگر امور ہم آہنگی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی تیاری بھی جاری جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان حل طلب نکات کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ان کو طے کرنے پر کام کیا جا سکے۔