مصر: باپ کے ہاتھوں بیٹی کو مکان کی بالکونی سے پھینکنے کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو بیٹی کو مکان کی بالکونی سے نیچے پھینکتےدکھایا ہے۔ دوسری طرف حکام نے ویڈیو میں بچی کو مکان کی بالکونی سے پھینکنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی یں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کررہےہیں۔ جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مصر کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی سروسز اس ویڈیو کی جانچ کر رہی ہیں جس میں لڑکی کے بالکونی سے گرنے سے پہلے کے لمحے کو دستاویز کیا گیا تھا۔

مصراوی ویب سائٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو بالکونی سے پھینکنے کی دھمکی دے کر "ڈرانے" کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دل دہلا دینے والی 44 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک شخص کو ایک لڑکی کو اس کے ہاتھ سے پکڑے ہوئے دکھایا گیا تھا جب وہ بالکونی سے لٹک رہی تھی۔ کچھ لوگوں نے لڑکی کو بچانے کی کوشش مگر باپ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں