کانگو میں ایبولا کے نئے کیس کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایبولا کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کانگلو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیومیڈیکل ریسرچ نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ صوبہ ایکویٹور کے دارالحکومت مبنداکا شہر میں 31 سالہ مرد کے کیس کا پتا چلا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے ایبولا کے اس نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔

اس مریض میں5 اپریل کو علامات ظاہرہونا شروع ہوئی تھیں لیکن ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک اس نے علاج نہیں کرایا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بیان میں کہا کہ اس مریض کو21 اپریل کو ایبولا کے علاج کے ایک مرکزمیں داخل کرایا گیا تھامگر وہ اسی دن بعد میں وفات پاگیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقا ڈاکٹر متشیدیسو موئٹی نے کہا کہ وقت ہمارے ہاتھ میں نہیں۔اس بیماری کا دو ہفتے قبل آغاز ہواتھا اور اب ہم اس پر قابو پانے کا کھیل ،کھیل رہے ہیں۔

مبنڈاکا دریائے کانگو کے کنارے واقع ایک پرہجوم تجارتی مرکز ہے۔اس نے اس سے پہلے 2018 اور 2020 میں ایبولا کی دولہروں کا مقابلہ کیا تھا۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جہاں گنجان آبادی ہے اوراس کے مرکزی دارالحکومت کنشاسا سے سڑک، آبی اور فضائی روابط استوار ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ مبنڈاکا میں اس بیماری پر قابو پانے کی کوششیں پہلے ہی جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں ویکسین لگانے کی مہم شروع ہو جائے گی۔

کانگو میں ایبولا کی وَبا اس سے پہلے 13 مرتبہ پھیل چکی ہے۔ان میں سے ایک 2018-2020 میں ملک کے مشرق میں پھیلی تھی اوراس میں قریباً 2300 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ اس بخار کی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس کی آخری وبا بھی ملک کے مشرق میں گذشتہ سال اکتوبر اوردسمبر کے درمیان پھیلی تھی۔اس نے11 افراد کو متاثر کیا اور ان میں سے چھے ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں