اسرائیل نے جنوبی لبنان پر توپ کے 20 گولے داغ ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے پیر کو علی الصباح جنوبی لبنان میں متعدد ٹھکانوں پر توپ کے 20 گولے داغے۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق کارروائی میں جنوبی لبنان میں مجدل زون اور زبقین کے درمیان واقع علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ لبنانی اراضی سے ایک راکٹ گرینیڈ داغا گیا جو اسرائیل میں ایک کھلے مقام پر گرا۔

اس کارروائی کے جواب میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے توپ خانے نے جنوبی لبنان میں راکٹ داغے جانے کے ذریعے کو نشانہ بنایا۔

ادھر اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کے کمانڈر ارولڈو لازارو نے اپنی ٹویٹ میں زور دیا ہے کہ تناؤ کی صورت حال میں تمام فریق سکون اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ 2006ء میں اسرائیل اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے درمیان جنگ کے بعد سے اسرائیل کی شمالی سرحد پر عمومی سکون دیکھا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں