شاہی کمیشن برائے الریاض کاسنگاپورون ورلڈ انٹرنیشنل اسکول کی شاخ کھولنے کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

شاہی کمیشن برائے الریاض (آر سی آر) نے بین الاقوامی اسکولوں کو راغب کرنے کے پروگرام کے تحت دارالحکومت میں سنگاپور کے ون ورلڈ انٹرنیشنل اسکول (او وی آئی ایس) کا تعلیمی ادارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یہ ادارہ سنگاپورگلوبل اسکولزفاؤنڈیشن (جی ایس ایف) کا ملکیتی ہے۔

الریاض شاہی کمیشن نے یہ اقدام سرمایہ کاری اورتعلیم کی وزارتوں کے اشتراک سے کیا ہے اوراس کا مقصد مشہور بین الاقوامی اسکولوں کو دارالحکومت میں اپنے تعلیمی ادارے کھولنے کی طرف راغب ہے۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی اسکول اپنے بہترین تجربے پرمبنی طریقوں کو اپنانے کے علاوہ متنوع تعلیمی نظام بنانے اورعالمی سطح پر تسلیم شدہ تعلیمی نصاب اور نظام پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مملکت میں بین الاقوامی اسکولوں کوراغب کرنے کا پروگرام بین الاقوامی کمپنیوں کے علاقائی ہیڈکوارٹرز کو دارالحکومت الریاض میں منتقل کرنے کی ترغیب دینے کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔اس کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کو سعودی عرب میں علاقائی ہیڈ کوارٹر کھولنے کے لیے تحریک دینا ہے۔واضح رہے کہ44 بین الاقوامی کمپنیوں کوالریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کھولنے کے لائسنس مل چکے ہیں۔

شاہی کمیشن میں تعلیمی شعبہ کے سربراہ مازن تمار نے کہا:’’او وی آئی ایس جیسے باوقاربین الاقوامی اسکولوں کو راغب کرنا الریاض کے مکینوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بہتربنانے اوربین الاقوامی سطح کے تعلیمی نظام کوبروئے کارلانے کی کوششوں میں توسیع کا تسلسل ہے‘‘۔

جی ایس ایف کے چیئرمین اٹل تیمرنیکر نے کہا:’’او وی آئی ایس اگلی نسل کو بااختیار بنانے اورانھیں وسیع تر وژن سے آگاہ کرنے کے لیے جامع تعلیم کے پختہ ایقان پر مبنی ہے۔اسکول نے جدید دورکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا تعلیمی لائحہ عمل وضع کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ الریاض میں معیاری تعلیم کی پیش کش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وہ طلبہ کووسیع تعلیمی مواقع کی پیش کش کرے گا تاکہ وہ مستقبل میں عالمی سطح پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں‘‘۔

اسکول کا امتیاز کیا ہے؟

واضح رہے کہ سنگاپوراسکولز فاؤنڈیشن آٹھ ممالک میں 26 اسکول چلاتی ہے۔ان میں 70 مختلف قومیتوں کے 25 ہزار سے زیادہ طلبہ زیرتعلیم ہیں اور 2021 میں ورلڈ اسکولز فاؤنڈیشن تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ اعزاز یافتہ گروپ تھا۔ برطانوی اورسوئس ورلڈ بک آف ریکارڈز کے مطابق تعلیمی فضیلت، صحت اور تحفظ، سماجی اور جذباتی تعلیم اور ادارہ جاتی امتیاز میں اس نے سرکردہ بین الاقوامی اداروں سے 350 بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کررکھے ہیں۔

یہ اسکول فنون لطیفہ، کھیل، موسیقی، زبانوں اور مختلف سطحوں میں تدریس کے لیے جامع نصاب پیش کرتا ہے۔ان میں بین الاقوامی بیچلرپروگرام، پی وائی پی پرائمری ایئرز پروگرام، مشترکہ بنیادی حکومتی معیارات (سی سی ایس ایس) کے مطابق امریکی نصاب اور اگلی نسل (این جی ایس ایس) کے لیے سائنس کے معیارات کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔

ون ورلڈ انٹرنیشنل اسکول کو عالمی نصاب میں اختراعی طریقوں پر اے پی کیو او سمیت بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔

یہ اسکول ایک ڈیجیٹل ماحول میں جدید بنیادی ڈھانچا فراہم کرتا ہے جو تعلیمی مہارتوں کو اکیسویں صدی میں منتقل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس کا مقصد اپنے طلبہ میں سیکھنے کی خواہش کو بڑھانا ہے،انھیں مستقبل میں مختلف شعبوں میں اپنے علم کا اطلاق کرنے کے قابل بنانا ہے اور انھیں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مہارتوں پر مبنی سیکھنے کے ذریعے نئی مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، جیسے پروگرامنگ، روبوٹ، ڈیزائن، ایس ٹی ای ایم نصاب اور ورزش وغیرہ۔

دنیا بھر میں بین الکلیاتی سرگرمیوں کے ذریعے اچھی طرح سے قائم تجربات اور عالمی سوچ کی تعمیرمیں مدد دی جاتی ہے۔فاؤنڈیشن کا تعلیمی نقطہ نظراس قدر پر مبنی ہے کہ جذباتی ذہانت اور بیداری کو کیسے فروغ دیاجاسکتا ہے اور طلبہ میں ثقافتی طور پر متنوع ماحول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےکی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے۔

سنگاپور تعلیمی نظام کے معیار (او ای سی ڈی رپورٹ کے مطابق) کے لحاظ سے دنیا میں سب سے آگے ہے، اس کے طلبہ کو بین الاقوامی طلبہ کی تشخیص پروگرام (پیسا) کے تحت سرفہرست پانچ ممالک میں شامل کیا گیا ہے اور عالمی ریاضی اور سائنس کے مطالعے میں بھی یہ نمایاں کارکردگی کا حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں