ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں کرد مسلح گروپ کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مزید ایک ترک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
اتوار کے روز ایک بیان میں ترک وزارت دفاع کے مطابق فوجی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کہ وہ ایک مقام سے گزر رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران شمالی عراق میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
ترکی نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی [پی کے کے] کے خلاف شمالی عراق میں مختلف فوجی آپریشن کر رکھے ہیں۔ ترکی اور اس کے مغربی اتحادی پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
کردستان پارٹی نے عراق کے خودمختار علاقے کردستان میں ٹریننگ کیمپ اور فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں اور انہوں نے 1984 سے ترکی کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
انقرہ نے شام اور عراق میں’ پی کے کے ‘کے جنگجوئوں کے خلاف متعدد آپریشن مکمل کئے ہیں جن میں سب سے حالیہ آپریشن اپریل میں شروع کیا گیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ترکی جلد ہی شمالی شام میں ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرے گا جس کی مدد سے ترکی کی سرحد کے ساتھ 30 کلومیٹر کا ایک محفوظ زون بنایا جائے گا۔
-
ترکی ہماری خود مختاری کو پامال کر رہا ہے: یونان کی اقوام متحدہ کو شکایت
یونان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو باضابطہ شکایت کی ہے کہ ترکی مشرقی ایجین ...
بين الاقوامى -
ترکی:استنبول سے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کا نیا رہ نما گرفتار
ترکی کے سب سے بڑے شہراستنبول میں سکیورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے نئے رہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیل،ترکی دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کا آغازکررہے ہیں: وزراءخارجہ
اسرائیل اور ترکی کے وزراء خارجہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دونوں ممالک اقتصادی تعلقات ...
مشرق وسطی