ہوائی اڈے پرنصب اشتہاری اسکرینوں پرفحش کلپس چلنے پر مسافر حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برازیل کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ٹرمینل میں اشتہارات کے لیے لگائی اسکرینوں پراچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔

ریو ڈی جنیرو کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر اپنی پروازوں کا انتظار کرنے والے مسافر اشتہاری اسکرینوں پر فحش ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ خرابی برازیل کی فضائی سہولت کو ہیکنگ کا نشانہ بنانے کا نتیجہ بتائی جا رہی ہے۔

ہیک کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ مسافروں نے اسکرینوں پر پیش کیے گئے فحش کلپس کی تصویریں کھینچ لیں۔

ایک انٹرنیٹ صارف نے مذاق میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ آج بہت سے لوگوں نے اپنی فلائٹ چھوٹ دی ہے‘۔

ہوائی اڈے کی منتظم کمپنی "انفرا ایرو" نے وضاحت کی کہ اسکرینوں پر گڑبڑ سائبر حملے کا نتیجہ ہے۔ اس حملے سے پروازوں کے شیڈول کے بارے میں معلومات کے لیے مختص اسکرینیں متاثر نہیں ہوئیں۔ متاثر ہونے والی اسکرینیں مختلف کمپنیوں کے اشتہارات کی ہیں جنہیں ایک اور کمپنی چلاتی ہے اور خرابی کی ذمہ دار دوسری کمپنی ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے "مناسب اقدامات کیے ہیں اور وفاقی پولیس میں اس واقعے کی شکایت درج کرائی ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکرینز اس وقت تک بند رہیں گی جب تک کہ ذمہ دار کمپنی ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتی۔

اگرچہ زیادہ تر صارفین نے اس کا مذاق اڑایا ہے تاہم نے بعض نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک مسافر نے شکایت کی کہ یہ کیسی بے عزتی ہے! اس صورت حال میں بچوں کے ساتھ سفر کا کیسے تصور کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں