امریکی فوج کے ہاتھوں بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، بھارتی قانون سازوں کا اظہار مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

بھارتی قانون سازوں نے ایک مشترکہ بیان میں امریکہ کی مذمت کرتے ہوئے چار بھارتی ملاحوں کی خلیج اومان میں ہلاکت کو بھارت کے لیے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ بھارتی جہاز پر امریکی فوج کے حملے کے نتیجے میں اس سے بھارتی جہاز عملے کے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق تھی۔ تاہم اب ایک زخمی بھی چل بسا ہے ، جس کے نتیجے میں بھارتی ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

امریکہ نے آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی ماہ اپریل کے شروع سے کر رکھی تھی۔ اس دوران ہی بھارتی جہاز کو خلیج اومان کے نزیدک امریکی فوج کی ہدایات نہ سننے پر اسے امریکی فوجیوں نے نشانہ بنایا تھا۔

یہ واقعہ ماہ جون کے پہلے ہفتے کے دوران پیش آیا تھا۔ اس واقعے پر بھارت نے امریکہ کے سفارتی مشن کے اعلیٰ عہدے دار کو وزارت خارجہ طلب کر کے باقاعدہ احتجاج کیا تھا۔ اس سے قبل کئی بھارتی اسرائیل اور خلیجی ملکوں میں بھی امریکہ و اسرائیل کی ایران مخالف جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

خلیج اومان میں امریکی حملے میں مارے جانے والوں میں ایک بھارتی کیڈٹ ادیتا شرما، ایک فٹر شیوانند چوراشیا ، ایک چیف انیجینئر پٹنالہ سریش وغیرہ شامل تھے ، جب امریکی فوج نے بھارتی جہاز کے انجن روم پر حملہ کیا تو یہ جہاز پر ہی سوار تھے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت کار کو بھی اس سلسلے میں طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کہا انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کو آگاہ کر دیا ہے کہ تمام کمرشل جہازوں کو امریکی فوج کے احکامات فوری طور پر ماننے لازمی تھے۔ بصورت دیگر یہ خلاف ورزی تھی۔ اسی لیے یہ واقعہ پیش آیا اور کئی جانیں چلی گئیں۔

مارکو روبیو کا یہ بیان وائرل ہونے کے بعد بھارتی قانون سازوں کے ایک گروپ نے مشترکہ طور پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ بھارتی قانون سازوں نے اس امریکی رویے کی مذمت کی کہ بھارتیوں کو ہلاک کرنے پر کوئی اظہار افسوس یا کوئی معذرت بھارت سے نہیں چاہی گئی۔ یہ بات بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا پر کہی ہے۔

بھارت کے مذمت کرنے والے قانون سازوں میں ششی تھرور بھی شامل ہیں ، ان کا بھی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا یہ بہت ہی افسوناک بات ہے جو امریکہ نے ان ہلاکتوں کے باوجود پوزیشن اختیار کی ہے۔ حتیٰ کہ امریکہ نے واقعے پر افسوس کا ایک لفظ تک نہیں کہا ہے۔ نہ بھارتیوں کی جانیں جانے پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا ہمارے وزیر خارجہ جے شینکر نے مارکو روبیو کو فون کیا کہ ان سے احتجاج کریں کہ ان کی فوج نے ہمارے شہری ہلاک کر دیے ہیں۔ یہ سن کر اظہار افسوس کرنے کے بجائے روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ کو ہی الٹا ڈانٹ دیا۔

یاد رہے اس امریکی حملے کے نتیجے میں جہاز پر سوار تین افراد ہلاک ہوئے تھے اور 65 بھارتیوں کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔ ان میں زخمی بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا یہ امریکی اقدام اقوام متحدہ کے کنونشنز کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

امریکی فوج نے اسی علاقے میں پچھلے ہفتے تین بھارتی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ان پر عملہ بھی موجود تھا۔ امریکی سینٹ کام نے ان واقعات کے بارے میں کہا یہ جہاز دیے گئے امریکی حکم پر عمل کرنے سے انکاری تھے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے تقریبا 20000 باشندے مختلف غیر ملکی جہاز راں کمپنیوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ بھارتی ملاحوں کی یونین بھی ان اعداد و شمار کی تصدیق کرتی ہے۔ ان میں سے کئی بھارتی ملاح امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں