شاہ سلمان مرکز برائے بحالی انسانیت و امداد نے یمن کی حجہ گورنری کے ضلع حیران میں گذشہ روز کھجوروں کے 2813 کارٹن ضرورت مندوں میں تقسیم کیے۔ مرکز کے انسان دوست اقدام سے 16,878 اہالیاں علاقہ مستفید ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق کھجوروں کی تقسیم مملکت کی جانب سے چلائے جانے والے دیگر منصوبوں کی اضافی شکل ہے، جسے شاہ سلمان سینٹر کے پلیٹ فارم سے روبعمل لایا جا رہا ہے تاکہ یمن میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کے تناظر میں عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔