سعودی عرب کے نئے پاسپورٹ کےاندرونی صفحات پرمملکت کے دو مشہور فوٹو گرافروں ظاہر الشہری اور عماد الحسینی کی سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
اسی تناظر میں الشہری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ شائع کی جس میں انہوں نے نئے سعودی پاسپورٹ میں شامل کرنے کے لیے ان کی لی گئی تصویر کو منتخب کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزارت خزانہ کی پبلک ریونیو ایجنسی سے شکریہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے کیونکہ حکومت نے ملک میں اہم علامات کی لی گئی تصاویر کو قومی پاسپورٹ میں شامل کیا ہے۔
دوسرے فوٹو گرافر الحسینی کو بھی شکریہ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ انہیں پاسپورٹ کے استعمال کے لیے تصاویر لینے کا کام سونپے جانے پر خوشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خوشی اس وقت مکمل ہو گئی جب مجھے پتا چلا کہ میری لی گئی تصاویر کو سعودی عرب کے پاسپورٹ پر پرنٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز "کسی بھی فوٹوگرافر کے لیے غیر معمولی ہے۔ کسی فوٹو گرافرکی تصاویر پاسپورٹ پر شائع ہونا ایک خواب ہے۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ میری تصاویر کو اتنی زیادہ اہمیت دی جائے گی۔
الحسینی نے حکومت کا بھی شکریہ کیا اور کہا کہ مجھے ایسی تصاویر حاصل کرنے پر فخر اور خوشی ہے کہ محرمین شریفین کے نئے پاسپورٹ کے صفحات پر میری تصاویر کو جگہ دی گئی ہے۔ یہ اعزاز ہے کہ میری تصاویر پر مشتمل پاسپورٹ ملک کے بیس ملین شہری حاصل کریں گے۔
الحسینی نے وضاحت کی کہ انہوں نے 14 سال قبل فوٹو گرافی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج یہ سفر ان کے لیے ایک بڑے اعزاز کا باعث بن گیا ہے۔
-
سعودی عرب: "اثرا" کے زیر اہتمام "ریڈر آف دی ایئر" ایوارڈ کون جیتے گا؟
سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) نے ثقافتی سرگرمیوں اور ...
بين الاقوامى -
سوڈانی بندرگاہ پر 16 ہزار بھیڑیں سعودی عرب لانے والا جہاز ڈوب گیا
سوڈان کی سواکن بندرگاہ پر 16 ہزار بھیڑیں سعودی عرب لانے والا جہاز ’بدر ون‘ ڈوب ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کے دورے میں توانائی سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے گی:بائیڈن
امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھوں نے ابھی تک سعودی عرب کے دورے کے بارے میں ...
بين الاقوامى