ناروے: نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 14 افراد زخمی
فائرنگ کا ملزم ایرانی نژاد ناوریجئن شہری اور پہلے سے مجرمانہ رکھتا تھا: پولیس
ناروے کی پولیس کے مطابق دارالحکومت اوسلو میں ایک نائٹ کلب اور اس کے نواح میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا "ملزم کو حملے کے چند منٹ بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ حملے کی جگہ میں 'لندن پب' نامی نائٹ کلب اور اس کے قریب موجود ایک سڑک شامل ہے جہاں پر حملہ آور نے لوگوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا ہے۔"
ناروے کے مقامی نشریاتی ادارے سے وابستہ ایک صحافی نے عینی شاہد کے طور پر بتایا کہ میں نے ایک شخص کو بیگ کے ساتھ دیکھا جس نے کچھ دیر بعد بندوق اٹھا کر لوگوں کو گولیاں برسانا شروع کر دی ۔"
اوسلو پولیس نے حملے میں دو اموات کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 14 افراد کو ہسپتال لے کر جایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اوسلو نائٹ کلب اور شراب خانے میں فائرنگ کرنے والا ملزم ایرانی نژاد نارویجئن شہری ہے۔ ناروے کے محکمہ سراغرسانی کے پاس ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود تھا جس میں وہ چاقو اور منشیات رکھنے جیسے معمولی واقعات میں جیل کاٹ چکا ہے۔
-
امریکا میں چرچ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک
امریکی ریاست آئیووا کے ایک چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 ...
بين الاقوامى -
امریکہ: بندوق بردار کی اندھا دھند فائرنگ میں پھر چار افراد ہلاک
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں یکم جون بدھ کے روز رائفل اور ہینڈ گن سے ...
بين الاقوامى -
وڈیو : شاہراہ عام پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ ، سر عام زدوکوب
سعودی عرب کے صوبے عسیر میں پولیس نے ایک وڈیو میں نظر آنے والے سعودی شہری کو حراست ...
مشرق وسطی