فائبر سے بھرپور ناشپاتی میں آنتوں کی صحت کا چھپا راز جسے کم لوگ جانتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یہ بات عام طور پر سب جانتے ہیں کہ فائبر انسانی صحت کے لیے ایک نہایت اہم غذائی جزو ہے۔ یہ آنتوں کی درست کارکردگی برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جو مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فائبر کے سپلیمنٹ لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے مگر اصل فائدہ مکمل اور قدرتی غذاؤں سے ہی حاصل ہوتا ہے۔

فائبر جو کئی پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے ان غذائی اجزاء میں شامل ہے جن کی روزمرہ مقدار پوری کرنا بسا اوقات مشکل ہوجاتا ہے۔ تاہم امریکی چینل NBC کے پروگرام "ٹوڈے" کے مطابق، ناشپاتی یا "اجاص" فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

روزانہ 28 گرام فائبر کی ضرورت

پروگرام "ٹوڈے" کی ماہر غذائیت اور غذائی امور کی مدیر ناتالی ریزو بتاتی ہیں کہ انہیں خود بھی فائبر کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے میں دشواری ہوتی تھی۔ ان کے مطابق ایک بالغ فرد کو روزانہ اوسطاً 28 گرام فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے انہوں نے روزانہ ایک ناشپاتی کھانا شروع کیا، انہیں کبھی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

ناشپاتی… غذائیت سے بھرپور پھل

ریزو کے مطابق ناشپاتی ان کی فائبر سے متعلق غذائی ضروریات پوری کرنے کا "راز" بن چکا ہے۔ ایک درمیانے سائز کا ناشپاتی میں تقریباً 6 گرام فائبر موجود ہوتا ہے، جو کہ روزمرہ کی ضرورت کا 20 فیصد بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وٹامن سی کا بھی عمدہ ذریعہ ہے، جو قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ ناشپاتی میں 85 فیصد پانی پایا جاتا ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے اور نظامِ انہضام کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

فائبر کے فوائد

ماہر غذائیت گریس دِیروشا کے مطابق فائبر جسم کی صفائی کرنے والا قدرتی ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائبر دو اقسام کا ہوتا ہے: حل پذیر فائبر، جو خوراک کو آنتوں میں بہ آسانی منتقل کرتا ہے اور غیر حل پذیر فائبر جو آنتوں میں "جھاڑو" کا کام دیتا ہے اور فضلہ خارج کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

دِیروشا کے مطابق دونوں اقسام کے فائبر جسم سے فاسد مادے نکالنے سوزش کم کرنے اور خوراک سے غذائیت کے بہتر جذب میں معاون ہوتے ہیں۔ فائبر کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے، وزن کنٹرول کرنے اور قبض سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔

ماہرین کی تجویز

ریزو کا مشورہ ہے کہ ناشپاتی کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ چاہیں تو کام کے دوران ایک ناشپاتی بہ طور ہلکی پھلکی غذا استعمال کریں، یا اسے سلاد میں شامل کریں یا ناشپاتی کے ٹکڑے کسی اناج کے پیالے میں ڈال کر میٹھاس بڑھائیں۔ یہاں تک کہ آپ اسے اوون یا ایئر فرائیر میں بھون کر بھی کھا سکتے ہیں تاکہ پھل کی قدرتی مٹھاس مزید نمایاں ہو جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں