حوثی ملیشیا کی جانب سے اپنے نمائندوں کی اردن آمد کے اعلان کے بعد سڑکیں کھولنے کے لیے مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد کے ایک رُکن نبیل جامل نے جمعہ کے روز اس بات کی تردید کی ہے کہ حوثیوں کے ساتھ تعز کی سڑکیں کھولنے کے لیے بات چیت کا ایک نیا دور عمان میں ہو رہا ہے۔
جامل نے اپنے ’ٹوئٹر‘ پیج پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج ہفتے کو عمان میں ہونے والی ملاقات میں جنگ بندی اور اس کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال تعز کی سڑکوں کو کھولنے کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی نیا دور نہیں ہو رہا ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں ایلچی کے دفتر سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔
حکومتی ٹیم کے رکن نے کہا کہ حوثی اب بھی سڑکیں کھولنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے حوثی وفد سے ملاقات کے بعد مسقط میں اقوام متحدہ کے ایلچی کے آخری مشن کی ناکامی کے امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ مسقط میں ایلچی کا حالیہ مشن کچھ نئی پیش رفت نہیں لا سکا‘۔
ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے ایلچی کو تعز کی سڑکیں کھولنے کی اپنی تجویز پر عمل کرنے اور اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ ہانس گرنڈبرگ کی تجویز کو مسترد کرنے سے آگاہ کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی نظر ثانی شدہ تجویز میں 5 سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں تعز کی طرف جانے والی ایک مرکزی شاہراہ بھی شامل ہے۔ سڑکیں کھولنے کا مقصد شہریوں کی تکالیف کو کم کرنا اور سامان کی آمد و ترسیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے تعز شہر کا محاصرہ ختم کرنے کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کو اس جنگ بندی کے تسلسل کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ کمزور جنگ بندی اپریل سے جاری ہے اور اس مہینے میں اسے اگست تک بڑھا دیا گیا تھا۔
-
سعودی عرب کا یمن میں 40 کروڑڈالرمالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
سعودی عرب نے یمن کے لیے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان کیا ...
بين الاقوامى -
’یمن کی سحرجس نے وطن میں جنگی تباہ کاریوں کو آرٹ کے ذریعے پیش کیا‘
"سیلنگ" کے عنوان سے ایک یمنی آرٹسٹ نے تُرکی میں بحیرہ مرمرہ اور آبنائے باسفورس کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امریکا کی شراکت یمن میں جانوں کا تحفظ کر رہی ہے: امریکی اہلکار
امریکا کے نائب معاون وزیر خارجہ برائے عالمی تعلقات عامہ بل روسو نے امریکا اور ...
بين الاقوامى