ملک کی نائب صدارت کے لیے جگدیپ ڈھانکھر بی جے پی کے امیدوار قرار

نئے نائب صدر کا انتخاب چھ اگست کو متوقع ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی کی حکمران جماعت بی جے پی نے گورنر جگدیپ ڈھانکھر کو ملک کی نائب صدارت کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ 71 سالہ جگدیپ 1988 میں راجھستان سے قانون ساز کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ راجھستانی ریاست کے ہی رہنے والے ہیں۔

نائب صدارت کے لیے بھارت میں الیکشن چھ اگست کو ہونے جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی کے واحد مسلمان رہنما مختار عباس نقوی کے بارے میں کیال تھا کہ وہ نائب صدر بنیں گے۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے ابھی اس عہدے کے لیے اپنے امیدوار کی نامزدگی نہیں کی ہے۔ ملک کا نائب صدر ایسی صورت میں قائم مقام صدر بھی بن سکتا ہے جب صدر کا انتقال ہو جائے، وہ مستعفی ہو جائے یا اس کی برطرفی ہو جائے۔ نائب صدر پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کا چئیرمین بھی ہوتا ہے۔

بھارتی صدر ملک کی مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے اور اگر عام انتخابات میں نتائج ایسے آئیں کہ کوئی بھی جماعت اکثریت نہ حاصل کر سکی ہوتو صدر حکومت سازی کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں