مصر میں سیاحوں کا ہاٹ ایئر بیلون 30 سیاحوں سمیت زمین پر آ گرا

واقعے کے بعد علاقے میں ہاٹ ایئر بیلون سروس پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع الاقصر گورنری میں آج پیر کی صبح ایک ہاٹ ایئر بیلون کے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بیلوں میں تقریباً 30 سیاح سوار تھے۔

سول پروٹیکشن حکام کو اطلاع ملی تھی کہ ہاٹ ایئر بیلون اپنی پرواز کے آغاز کے فوراً بعد گر گیا تھا جس میں متعدد سیاح سوار تھے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچیں تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے۔ امدادی ٹیموں کو پتا چلا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم چند معمولی زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مصری وزارت شہری ہوا بازی نے اس وقت تک ہاٹ ایئر بیلون کی پروازوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا جب تک کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک کمیٹی آج پیر کو اس واقعے کی تحقیقات کے لیے نہیں پہنچ جاتی۔

وزارت شہری ہوا بازی نے ایک مختصر بیان جس کی نقل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو موصول ہوئی ہے میں کہا گیا ہے کہ"غباروں کے ایک گروپ کے اڑان بھرنے کے بعد اور تقریباً 60 میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا، جہاں اس بلندی پر ہوا کی رفتار تقریباً 7 ناٹ تھی۔ ان میں سے ایک غبارہ دوسرے غبارے کی سمت ہٹ گیا، جس کی وجہ سے غبارہ کٹ گیا۔ دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں