یہودی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخلے میں مدد فراہم کرنے والا سعودی سہولت کار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی پولیس کے مطابق حج کے دوران ایک یہودی صحافی کو مکہ میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ بھی موجود ہے۔

غیر مسلم صحافی کی مدد کرنے والے شہری کا کیس سعودی پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جو اس مقدمے کی پیروی کریں گے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیل کے چینل 13 کے لئے کام کرنے والے صحافی گل تماری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مکہ کی سڑکوں اور اہم مقامات پر موجود تھے۔ سعودی قوانین کے مطابق مکہ کی سرزمین پر غیر مسلم نہیں آ سکتے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے کئی جگہوں پر چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

اسرائیلی صحافی نے اپنی واپسی پر اس رپورٹ کو شائع کیا۔ رپورٹ میں تماری کا کہنا تھا کہ مکہ کا دورہ کرنا اس کا دیرینہ خواب تھا اور اس کےگائیڈ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک اسرائیلی صحافی ہے۔

منگل کے روز ایک ٹوئٹ میں گل تماری کا کہنا تھا کہ "میرے مکہ دورے کا مقصد مسلمانوں کی دل آزادی نہیں تھی بلکہ میں مکہ کی اہمیت اور اسلام کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا چاہتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں