110 بین الاقوامی شہروں کے سامنےالاحساء کا تخلیقی تجربہ پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

دُنیا بھر کے 110 تخلیقی شہروں کے سامنے سعودی عرب کے شہر ’الاحساء کا تخلیقی تجربہ پیش کیا گیا‘۔ تجربے میں برازیل میں یونیسکو کے زیر انتظام منعقدہ شہروں کے نیٹ ورک کے عالمی مقابلے میں الاحسا کی دست کاری اور لوک داستانیں پیش کی گئیں۔

اس تناظر میں میٹنگ میں شریک سعودی وفد کے سربراہ ،الاحسا کے سیکرٹری انجینیر عصام الملا نے ایک ورکنگ پیپر پیش کیا جس میں پہلا خلیجی شہر اور عرب دنیا میں تیسرا شہر ہونے کے ناطے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے حوالے سے الاحساء کے تجربات پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکنگ پیپر میں بہت سے منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے تہواروں اور تقریبات میں کاریگروں اور آرٹسٹوں کے تخلیقے نمونے پیش کیے گئے۔

ان اقدامات کا ایک بڑا حصہ دستکاری کے لیے متعدد مقامات مختص کرنے، ان کے لیے مدد کے مواقع فراہم کرنے اور مختلف قسم کے لوک فنون کو فعال کرنے پر مرکوز تھا۔ اس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کی توجہ مبذول کرانا تھا۔ مستقبل کے شہروں کی تشکیل میں ثقافت اور تخلیقی صلاحیتیں اور پائیدار شہری ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے سیکرٹریٹ کی طرف سے کاریگروں کے شعبے کی خدمت اور لوک داستانوں کے ورثے کے تحفظ کے لیے لگائے گئے منصوبوں کے نتائج بھی پیش کیے۔ ان منصوبوں میں بُدھ فوک مارکیٹ، کاریگروں کی مارکیٹ، اور تخلیقی الاحساء قلعہ جیسے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے دستکاری کے لیے ایک خصوصی اکیڈمی کے قیام کے ذریعے دستکاری اور پیشوں کی نئی نوجوان نسل تک ترسیل میں مشترکہ کوششوں کی ایک بصری پیشکش بھی پیش کی جو خاص طور پر نایاب یا خطرے سے دوچار دستکاریوں کی تربیت دینے سے متعلق ہے۔

الملا نے 52 ممالک میں تخلیقی شہروں کے نمائندوں سے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر زور دیا کہ الاحساء میونسپلٹی ترقی کی شرح میں اضافہ اور دستکاریوں کے لیے دستکاری اور لوک فنون کی پائیداری کے ذریعے خدمات فراہم کرنے میں اپنے سماجی کردار کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے ہدف 11 کو نافذ کرنے میں تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کے کردار پر بھی زور دیا، جس کا مقصد شہروں کو زیادہ انسانی، جامع، محفوظ اور پائیدار بنانا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سعودی وفد میں الاحساء میونسپلٹی کے ارکان، قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے ارکان اور کلنری آرٹس اتھارٹی کے ارکان اور تخلیقی کلینری شہر بریدہ کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں