چین کی طرف سے امریکہ کو انتباہ کیے جانے کی تصدیق

نینسی پیلوسی تائیوان کا دورہ نہ کرے، ورنہ اپنی خودمختاری کے لیے زور دار اقدامات کریں گے: چینی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس کی طرف سے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی ماہ اگست میں تائیوان کے متوقع دورے کے حوالے سے امریکہ کو انتباہ کیا گیا ہے اور مختلف مواقع پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے نینسی پیلوسی کے اس ممکنہ دورے کی خبرسب سے پہلے فنانشل ٹائمز نے دی تھی۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان زہاو لیجیان نے پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے بارے میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ' چین نے مختلف مواقع پر امریکہ کو خبردار کر دیا ہے کہ چین ایسے دورے کی سخت مخالفت کرے گا۔ ' ترجمان نے مزید کہا ' ہم اس طرح کے کسی دورے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔'

چین نے اس سلسلے میں دوٹوک انداز میں امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ 'اگر اپنے راستے پر رہتا ہے تو چین بھی یقینی طور پر اپنے خود مختاری اور علاقائی استاحکام کے لیے زور دار اقدامات کرے گا۔ '

چینی ترجمان نے اس بارے میں مزید زور دیتے ہوئے کہا ' اس صورت میں تمام تر سنگین مضمرات کی ذمہ داری امریکہ پر ہو گی۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں