یمن اور حوثی

حوثی ملیشیااقوام متحدہ سے سمجھوتےکےمطابق تعزکی سڑکیں کھولے:یمنی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں

جنگ سے متاثرہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے پیر کے روز ایران کی اتحادی حوثی ملیشیا پرالزام لگایا ہےکہ وہ محصورشہرتعزکی سڑکیں دوبارہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔یہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان طے شدہ جنگ بندی کا ایک اہم عنصر ہے۔

یمنی وزیرخارجہ احمد عواد بن مبارک نے سوموار کو یمن کے دارالحکومت عدن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدن میں قائم عرب حمایت یافتہ حکومت جنگ بندی کو پائیدار امن تک وسعت دینے کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتی ہے۔

یمن کے متحارب فریقوں نےاقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی کے ایک دوسرے پرعدم تعمیل کے الزامات عاید کیے ہیں۔انھوں نے گذشتہ ہفتے ہی اس میں تیسری مرتبہ مزید دو ماہ کی توسیع سے اتفاق کیا تھا۔

فریقین پربین الاقوامی سطح پردباؤ ڈالاجارہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے ایک توسیع شدہ معاہدے پر اتفاق کریں تاکہ گذشتہ سات سال سے زیادہ عرصے جاری تنازع کا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے۔فریقین کے درمیان پہلی مرتبہ گذشتہ پانچ ماہ سے جنگ بندی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں