مراکش کے شہر کاسا بلانکا کے ایک ہوٹل کے سکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں ایک سعودی شہری کو قتل کردیا گیا۔
مراکش میں سعودی عرب کے سفارت خانے کو مراکش کے مجاز حکام کی جانب سے ایک سعودی شہری پرایک ہوٹل میں ہونے والے حملے کے بارے میں خبر موصول ہوئی تھی۔ مراکشی حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ یہ واقعہ سعودی شہری اور کچھ دوسرے افراد کے درمیان جھگڑے کے نتجے میں پیش آیا۔
مراکش میں سعودی سفارت خانے نے اس واقعے پرنظررکھی ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کے حوالے سے جاری کوششوں کے بارے میں آگاہی حاصل کررہے ہیں۔
سفارت خانے نے تصدیق کی کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مراکش پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ابھی بھی زیر تفتیش ہے۔ وہ مراکش کے مجاز حکام کے ساتھ اس کیس کے دوران بڑی دلچسپی کے ساتھ پیروی کر رہا ہے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اسے مراکشی نظام انصاف پرمکمل اعتماد ہے۔