سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو لکھے جانے والے ایک خط میں چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی عرب کی جانب سے ایکسپو 2030 کی میزبانی کی حمایت کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق چینی صدر نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور چین کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
چینی صدر کا مکتوب نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبد الکریم الخریجی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے چینی سفیر چن وی چنگ سے ریاض میں وصول کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے اور ذاتی دلچسپی کے امور پر بھی پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سعودی عرب 2022 کے آغاز سے چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک
چین کو سعودی عرب کی طرف سے رواں سال 50 ملین ٹن تیل کی سپلائی
مشرق وسطی -
شنگریلاڈائیلاگ :سعودی عرب اورچین کے دفاعی حکام کا دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور خالد بن حسین البیاری نے شنگریلا ...
بين الاقوامى -
عظیم مفادات اور دیرینہ دوستی پر استوار سعودی عرب-چین تعلقات
سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز ...
بين الاقوامى