قطربیس نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سعودی عرب نے شٹل فلائٹس کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ یہ شٹل فلائٹس میچ کے دنوں میں سعودیہ سے قطر اور قطر سے سعودیہ کے لیے اڑانیں بھریں گی ، جنہیں بطور خاص ورلڈ دیکھنے کے شائقین کے لیے شروع کیا جارہا ہے۔
اعلان کیا گیا ہے کہ جو شائقین فٹ بال 20 نومبر سے سعودی شہروں ریاض، جدہ، دمام سے قطر کے شہر دوحہ جائیں گی۔ سعودی عرب ائیر لائنز نے اپنی وب سائٹ پر اس سلسے میں اطلاعات اور طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ اس امر کو ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بھی اناونس کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پر کہا گیا ہے 'اگر آپ نے ورلڈ کپ کی ٹکٹس خرید لی ہیں تو آپ سٹیڈیم پہنچنے کے لیے اسی روز شٹل سروس سے دوحہ جا سکتے ہیں۔ یہ سعودی شٹل سروس آپ کو آپ کی پسندیدہ فٹ بال ٹیم کے میچ اور مقابلے دیکھنے کے لیے اسی روز سٹیڈیم پہنچنے میں مدد دیں گی۔ '
یہ بھی کہا گیا ہے کہ شائقین کو اپنے حیا کارڈ کے بارے میں بھی بتانا ہو گا کہ انہوں نے اپنے حیا کارد کے لیے بھی اپلائی کر رکھا ہے۔
واضح رہے حیا کارڈ کے حامل شائقین کو سٹیڈیم تک جانے کے لیے دوحہ میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل ہو گی۔ تام شائقین کو بتایا گیا ہے کہ شٹل فلائٹس کے دوران صرف دستی بیگ ہی رکھ سکیں گے۔ بڑے بیگ اور بوجھل سامان ان شٹل فلائٹس میں ساتھ نہیں لے جایا جا سکے گا۔
-
لڑکے سے چھیڑ چھاڑ پر سعودی شہری کو 5 سال قید
سعودی عرب کے شمالی صوبے دمام کے شہر الخبر میں فوجداری عدالت نے 16 سالہ لڑکے سے ...
بين الاقوامى -
سعودی قائدین کی شمالی مقدونیہ کے یوم آزادی پر صدر سٹیو بینڈا روفسکی کو مبارکباد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے صدر ...
بين الاقوامى -
شامی شہری کو قتل کرنے والا سعودی شہری ریاض میں گرفتار
ریاض پولیس نے شامی شہری کو گلی میں چاقو کے وار سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو ...
بين الاقوامى