سفاک بھارتی خاتون نے کولڈ ڈرنگ میں زہر ڈالر کر 13 سالہ لڑکے کو پلا دیا۔ یہ لڑکا اس کی بیٹی کا ہم جماعت تھا اور اس نے خاتون کی بیٹی سے زیادہ نمبر حاصل کرلئے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق شہر پدو چیری میں گزشتہ جمعہ کو جب طلبہ اپنے سالانہ دن کی تقریب کی تیاریاں کر رہے تھے کہ گارڈ نے مشقوں کے دوران لڑے بالا مانی کو کولڈ ڈرنک کا گلاس دیا ۔
وقفے کے دوران لڑکے کی طبیعت ناساز ہوگئی ، دوپہر کو گھر پہنچنے کے بعد اس نے قے کردی۔ والدین نے بتایا کہ بالا مانی کو سرکاری ہسپتال لے گئے تو ہسپتال والوں نے کچھ دوائی دیکر واپس گھر بھیج دیا۔ دوگھنٹے بعد پھر متلی ہونے پر اسے دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا۔
والدین اور رشتہ داروں نے سکول انتظامیہ سے بات کی ، انتظامیہ نے جانچ شروع کی اور فوٹیج سے معلوم ہوا کہ لڑکے نے سحرانی کے نام سے مشہور خاتون کی بھیجی گئی کولڈ ڈرنک پی تھی ۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو لڑکے کی حالت مستحکم تھی تاہم ہفتہ کے روز حالت بگڑ گئی اور وہ چل بسا۔
ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ملزمہ نے اسہال کی گولیاں خریدنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا مقصد لڑکے کو سالانہ تقریب میں شرکت سے روکنا تھا۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے کولڈ ڈرنک گارڈ کے ذریعہ لڑکے کو بھیجی تھی۔
لڑکے بالا مانی کی موت کے بعد والدین اور رشتہ داروں نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا اور ہسپتال انتظامیہ پر مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ مظاہرین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی اور قریبی سڑک بھی بلاک کئے رکھی۔