اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے 30 ستمبر افعان دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع محلے دشت البرشی میں ایک تعلیمی مرکز کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کردی۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے پورے افغانستان میں شہری تنصیبات اور لوگوں کو نشانہ بنانے والے تشدد کی لہر کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا تعلیمی اداروں اور عبادت گاہوں کو ہدف بنا کر کئے جانے والے گھناؤنے حملوں کی یہ لہر قابل مذمت ہے۔ تنظیم دشت البرشی کے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔
او آئی سی نے افغانستان کی قائم مقام طالبان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں عام شہریوں کی خونریزی روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔