تھائی لینڈ میں فائرنگ کے ایک خوفناک واقعے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے ۔
اس واقعے کی ابتدائی معلومات کے بعد تفصیلات جمع کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ تاکہ تفتیش کی بنیاد فراہم ہو سکے۔
ترجمان تھائی پولیس آرکن کریٹونگ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز شمال مشرقی صوبے میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کر کے اجتماعی طور پر کم از کم 20 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ۔
فوری طور پر سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔